20 جولائی 2013 - 19:30
کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری، امرناتھ یاترا شروع

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے رام بن میں بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ میں متعدد افراد کی ہلاکت کے خلاف بانیہال اور گول میں پھر مظاہرے جاری ہیں۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے رام بن میں بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ میں متعدد افراد کی ہلاکت کے خلاف بانیہال اور گول میں پھر مظاہرے شروع ہو گئے جبکہ امرناتھ یاترا دو دنوں کے تعطل کے بعدپھر شروع ہو گئی۔رامبن ضلع میں کرفیو ہٹا لیا گیا ہے لیکن جموں و کشمیر کے تمام دیگر بڑے شہروں میں دوسرے دن بھی کرفیو لگا رہا. انتظامیہ حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے.جمعرات کو گول علاقے میں بی ایس ایف کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے. جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو لگے ہونے کے پیش نظر یہ یاترا روک دی گئی تھی.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲